ساورکر پرندوں پر بیٹھ کر جیل سے نکل جایا کرتے تھے…..

آٹھویں جماعت کی کنڑ ٹیکس بک میں کہا گیا ہے کہ ساورکر ایک پرندہ کے پروں پر بیٹھ کر اڑ جایا کرتے تھے اور اپنے وطن کا دورہ کرنے کے بعد واپس آجاتے تھے۔ اس وقت وہ انڈومان کی جیل میں قید تھے۔

بنگلورو: کرناٹک میں بی جے پی زیرقیادت حکومت کی جانب سے تاریخ کو دوبارہ تحریر کرنے کے الزامات پر ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

نصابی کتب پر نظرثانی کی کمیٹی نے ریاست میں ہائی اسکول کے نظرثانی شدہ نصاب میں ونائک دامودر ساورکر پر ایک سیکشن شامل کردیا ہے۔

آٹھویں جماعت کی کنڑ ٹیکس بک میں کہا گیا ہے کہ ساورکر ایک پرندہ کے پروں پر بیٹھ کر اڑ جایا کرتے تھے اور اپنے وطن کا دورہ کرنے کے بعد واپس آجاتے تھے۔ اس وقت وہ انڈومان کی جیل میں قید تھے۔

نئی کتاب کے ایک سبق میں کہا گیا ہے کہ ساورکر کو جہاں قید رکھا گیا تھا اس کوٹھری میں ایک چھوٹا سا سوراخ تک نہیں تھا، لیکن بلبل پرندے اس کے کمرہ میں آیا کرتے تھے اور ساورکر ان کے پروں پر بیٹھ کر اڑ جایا کرتے تھے اور ہر روز مادرِ وطن کا دورہ کرتے تھے۔

ہندوستان کی جدوجہد ِ آزادی میں ساورکر کا رول آر ایس ایس اور اس کی حریف کانگریس کے درمیان نظریاتی ٹکراؤ کا مسئلہ بنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button