حیدرآباد

شیعہ‘سنی میں دشمنی پیداکرنے کا واقعہ‘4افراد گرفتار

قوم کی بات 110کے نام سے چلائے جارہے واٹس اپ گروپ کے ذریعہ شیعہ اورسنی برادری میں نفرت اوردشمنی کوبڑھاوا دینے کے ایک کیس میں دبیرپورہ پولیس نے آج 4ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ۔

حیدرآباد: قوم کی بات 110کے نام سے چلائے جارہے واٹس اپ گروپ کے ذریعہ شیعہ اورسنی برادری میں نفرت اوردشمنی کوبڑھاوا دینے کے ایک کیس میں دبیرپورہ پولیس نے آج 4ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ۔

جہاں مجسٹریٹ نے ان 4ملزموں کو14دنوں تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔

ملزمین میں سید صفدر علی لیاقت علی متوطن قائم نگر ایم ایم پہاڑی‘ احمد معین الدین عرف شاہدعلی خان ساکن ملکارجن کالونی قدیم بوئن پلی‘میررضا عباس زیدی ساکن نورخان بازار حسینی محلہ دبیرپور اور سید کاظم حسین رضوی ساکن متصل عبادت خانہ حسینی دارالشفاء شامل ہیں۔

a3w
a3w