حیدرآباد

عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز

وزیر صحت وفینانس ٹی ہریش راؤ پیر 22 مئی کو حج ہاؤز نامپلی میں عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی اور ہیلت اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر صحت وفینانس ٹی ہریش راؤ پیر 22 مئی کو حج ہاؤز نامپلی میں عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی اور ہیلت اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں
حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
عازمین حج کا کل پہلا تربیتی اجتماع
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
حج درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

حج 2023 کے منتخب عازمین کے لئے حکومت کی جانب سے ٹیکہ اندازی اور ہیلت اسکریننگ کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم نے بتایا کہ حج ہاؤز نامپلی میں پیر 22 مئی کو صبح 11 بجے ٹیکہ اندازی کیمپ کا افتتاح عمل میں آئے گا۔

جس میں وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی اور وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور‘ جناب اے کے خاں (مؤظف آئی پی ایس) مشیر محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ‘ عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں اسی دن ٹیکہ اندازی اور ہیلت اسکریننگ سرکاری دواخانوں میں منعقد کئے جائیں گے۔

واضح ہو کہ حکومت سعودی عرب نے عازمین کے لئے ٹیکہ اندازی اور ہیلت اسکریننگ سرٹیفکیٹ کو نہایت ضروری اور لازمی قرار دیا ہے۔ ہر ضلع میں سرکاری ہاسپٹلس میں یہ سہولت دستیاب رہے گی اور ضلع سے تعلق رکھنے والے حج کمیٹی کے اراکین ضلع حج سوسائٹیز کیمپ کے انعقاد میں تعاون کریں گے۔

جناب محمد سلیم نے بتایا کہ یہ ہیلت کیمپ پیر 22 مئی تا جمعرات 25 مئی تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں اسریٰ ہاسپٹل شاہ علی بنڈہ کے ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف‘ سرکاری ڈاکٹرس واسٹاف سے تعاون کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں بعض سرکاری دواخانوں کی نشاندہی کی گئی جہاں میڈیکل اسکریننگ اور ٹیکہ اندازی کا اہتمام رہے گا۔

جن میں ملک پیٹ‘ نامپلی‘ کنگ کوٹھی اور خیریت آباد ہاسپٹلس شامل ہیں۔ مزید تفصیلات حج کمیٹی کے فون نمبر 040-23298793 پر باوقات کار صبح 10:30 تا 5 بجے شام کے درمیان ربط پیدا کرسکتے ہیں۔