قاتل لاش لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
پولیس سائبرآباد پٹرولنگ پارٹی نے کل رات ایک شخص کو لاش لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
حیدرآباد: پولیس سائبرآباد پٹرولنگ پارٹی نے کل رات ایک شخص کو لاش لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
شادنگر پولیس پٹرولنگ کار انچارج کانسٹبل رفیع اور کانسٹبل بوپل ریڈی، ایس پی او ڈرائیور گوردھن جو کل رات مضافات میں چٹن پلی ولیج براہ بوچی گوڑہ سڑک پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ ایک شخص کو تھیلے میں لاش لے جاتے ہوئے مشتبہ حالت میں پایا۔
اس کو روک کر تھیلے کی تلاشی لینے پر ایک خاتون کی لاش پائی گئی۔
ملزم کی شناخت 45 سالہ راملو ساکن پٹیل روڈ، شادنگر متوطن راجہ پور منڈل کی حیثیت سے کی گئی۔
پولیس کے بموجب راملو کی شادی شاردھا کے ساتھ 15 سال قبل ہوئی تھی اور خاتون کو ایک 13 سالہ لڑکی بھی ہے۔
راملو نے بحث و تکرار کے بعد خاتون کا اوڑھنی سے گلادباکر قتل کردیا اور لاش کو تھیلے میں ڈال کر مضافات جارہا تھا کہ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
شاد نگر پولیس نے کلوز ٹیم کے ساتھ مقام واقعہ کا معائنہ کیا، ملزم کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔