سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
متحدہ عرب امارات کے اسکولی نصاب میں ہولوکاسٹ شامل
متحدہ عرب امارات(یو اے ای) ملک بھر کے پرائمری اور سکنڈری اسکولوں میں تاریخ کی کلاسس میں ہولوکاسٹ کے بارے میں پڑھانا شروع کرے گا۔
دُبئی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) ملک بھر کے پرائمری اور سکنڈری اسکولوں میں تاریخ کی کلاسس میں ہولوکاسٹ کے بارے میں پڑھانا شروع کرے گا۔
امریکہ میں امارات کے سفارت خانہ نے یہ بات بتائی۔ سفارت خانہ نے نصاب کی تفصیل نہیں بتائی اور متحدہ عرب امارات میں محکمہ تعلیم کے حکام نے پیر کے دن یہ بات نہیں مانی کہ ایسا کوئی اعلان ہوا ہے تاہم یہ اعلان 2020 میں اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات معمول پر آنے کے بعد ہوا ہے۔
سفارت خانہ نے ٹویٹ کیا کہ تاریخی ابراہم معاہدہ کے بعد اب پرائمری اور سکنڈری اسکولوں کے نصاب میں ہولوکاسٹ کو شامل کیا جارہا ہے۔
ہولوکاسٹ کے دوران نازی جرمنی نے 6ملین یوروپین یہودیوں کو منظم طریقہ سے ہلاک کردیا تھا۔ یہ ہلاکتیں دوسری جنگ ِ عظیم کے دوران ہوئی تھیں۔