دہلی

منکی پاکس سے نمٹنے حکومت کی رہنمائی کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل

یہ فیصلہ 26جون کو وزیراعظم کے پرنسپال سکریٹری کی سطح پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کیاگیاتاکہ عوام کی صحت اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیاجاسکے۔

نئی دہلی: منکی پاکس پر ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی تاکہ تشخیصی سہولتوں میں توسیع اور اس بیماری کے خلاف ٹیکہ اندازی سے متعلق اُبھرتے رجحانات کو دریافت کرنے حکومت کو رہنمائی فراہم کی جاسکے۔

 سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ یہ فیصلہ 26جون کو وزیراعظم کے پرنسپال سکریٹری کی سطح پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں کیاگیاتاکہ عوام کی صحت اور منکی پاکس کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیاجاسکے۔