نوجوان کو بیک وقت دو لڑکیوں کے ساتھ محبت مہنگی پڑی
ایک نوجوان کوبیک وقت دولڑکیوں کے ساتھ محبت مہنگی پڑی۔ نوجوان ایک لڑکی کے ساتھ بغیرشادی کئے زندگی گزاررہاتھا اوروہ لڑکی اس پرشادی کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی جبکہ نوجوان دوسری لڑکی سے شادی کرناچاہتاتھا وہ لڑکی شادی کرنے تیارنہیں تھی۔
شمس آباد: ایک نوجوان کوبیک وقت دولڑکیوں کے ساتھ محبت مہنگی پڑی۔ نوجوان ایک لڑکی کے ساتھ بغیرشادی کئے زندگی گزاررہاتھا اوروہ لڑکی اس پرشادی کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی جبکہ نوجوان دوسری لڑکی سے شادی کرناچاہتاتھا وہ لڑکی شادی کرنے تیارنہیں تھی۔
کشمکش کے شکارنوجوان نے خودکشی کرلی۔ ضلع کرنول سے تعلق رکھنے والا شیوا پرساد حیدرآبادمیں ایک خانگی دواخانہ میں بطورسیکیوریٹی گارڈکام کررہاتھا اورکچھ عرصہ سے فلم نگرمیں ایک مکان کرایہ پر لے کر ایک لڑکی کے ساتھ زندگی گزاررہاتھا۔
اس کے علاوہ جس دواخانہ میں وہ کام کررہاتھا اس دواخانہ میں برسرخدمت نرس سے وہ محبت کررہاتھا۔ جس لڑکی کے ساتھ بغیرشادی کئے وہ زندگی گزاررہاتھا کوجب شیوپرساد کی دوسری لڑکی سے محبت کاعلم ہواتواس نے شیوپرساد سے جھگڑا کیا اورزیادہ مقدارمیں نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
اس لڑکی کوعلاج کیلئے دواخانہ میں شریک کیاگیا۔ دوسری طرف شیوپرساد نے اپنی معشوقہ نرس سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی جس کونرس نے ٹھکرادیا۔
اپنی محبت کوٹھکرادیئے جانے اورجس لڑکی کے ساتھ زندگی گزاررہاتھا اس سے کھری کھوٹی سننے کے بعد دلبرداشتہ شیوپرساد نے ہفتہ کی شب اپنے مکان میں سیلنگ فیان سے پھانسی لیکرخودکشی کرلی۔
دوسری طرف خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی مکمل طورپرصحت یاب ہوگئی اورپولیس نے اس لڑکی کورسکیوہوم منتقل کردیا۔