سوشیل میڈیاکھیل

نکہت زریں نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

نکہت زریں نے ثابت کردیا کہ وہ ہندوستان کی بہترین باکسر ہیں۔انہوں نے صرف تین ماہ پہلے ورلڈ چمپیئن شپ جیتنے کے بعد اب کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے اور اس طرح ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

برمنگھم : نکہت زریں نے ثابت کردیا کہ وہ ہندوستان کی بہترین باکسر ہیں۔انہوں نے صرف تین ماہ پہلے ورلڈ چمپیئن شپ جیتنے کے بعد اب کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے اور اس طرح ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے برمنگھم میں شمالی آئرلینڈ کے باکسر میک نول کو شکست دے کر ترنگا لہرایا۔انہوں نے کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے میں تیسرا میڈل دلایا۔

نکہت نے شمالی آئرلینڈ کے کارلی میکنول کو شکست دی۔اس سے قبل، ہندوستان کی نیتو گھنگھاس نے خواتین کے 45kg-48kg (کم سے کم وزن)کے زمرے میں پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اس کے بعد ایک اور طلائی تمغہ امیت پنگھل نے مردوں کے (48kg-51kg)فلائی ویٹ کے زمرے میں جیتا تھا۔ہندوستان اب 17 طلائی تمغوں سمیت 48 تمغے جیت کر تمغوں کے ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔

نکہت نے اس سال مئی میں ترکی میں خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ ایسا کرنے سے، زرین یہ کارنامہ انجام دینے والی صرف پانچویں ہندوستانی خاتون بن گئیں۔

ان کی بیٹی کو شارٹس پہننے پر جو طعنوں کا سامنا کرنا پڑا ان کو یاد کرتے ہوئے والد جمیل نے کہا تھا کہ لوگ اکثر مسلمان لڑکی کو کھیل کھیلنے کے لیے شارٹس پہننے پر اعتراض کرتے ہیں۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ خاندان نے جلد ہی انہیں نظر انداز کرنا سیکھ لیا۔لیکن جب اس نے یوتھ چیمپئن شپ جیتی تو لوگوں نے اپنا ارادہ بدل لیا اور کہا کہ وہ خود کو ثابت کر دے گی۔