سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ورلڈ پاپولیشن ڈے : گری راج سنگھ نے سخت قانون بنانے کا راگ پھر الاپا

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پیر کے دن پھر زور دیا کہ ملک میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت قانون بنایا جائے۔

پٹنہ: مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پیر کے دن پھر زور دیا کہ ملک میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت قانون بنایا جائے۔ شعلہ بیاں بی جے پی قائد نے ورلڈ پاپولیشن ڈے پر ویڈیو بیان جاری کیا اور اسے ٹویٹر پر شیئر کیا۔

بیگوسرائے کے رکن لوک سبھا نے افسوس ظاہر کیا کہ گزشتہ 30 برس میں ہندوستان معاشی ترقی کی دوڑ میں چین سے پیچھے ہوگیا لیکن آبادی کے معاملہ میں آگے بڑھ گیا۔

بہاری قائد نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل محدود ہیں۔ ہماری آبادی بڑھتی جارہی ہے۔ 10 بچے پیدا کرنے کی منفی ذہنیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بی جے پی قائد نے کہا کہ سنسد سے سڑک تک(پارلیمنٹ سے سڑک تک) مطالبہ ہورہا ہے کہ آبادی کنٹرول قانون بنایا جائے۔

گری راج سنگھ کا بیان چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے بیان سے یکسر مختلف ہے جن کی جنتادل یو‘ قومی سطح پر بی جے پی کی بڑی حلیف ہے۔

نتیش کمار نے ایسا قانون بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے بہار کا اپنا تجربہ بیان کیا تھا کہ عورتوں میں بڑھتی تعلیم کی وجہ سے آبادی گھٹ رہی ہے۔

a3w
a3w