آندھراپردیشسوشیل میڈیا
وزیراعظم مودی کو چیف منسٹر کا غیرمعمولی تحفہ
آندھراپردیش کے چیف منسٹرجگن موہن ریڈی نے انقلابی مجاہدآزادی الوری سیتا راماراجوکی 125 ویں یوم پیدائش تقاریب کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم نریندر مودی کوایک غیرمعمولی تحفہ دیا۔
بھیماورم: آندھراپردیش کے چیف منسٹرجگن موہن ریڈی نے انقلابی مجاہدآزادی الوری سیتا راماراجوکی 125 ویں یوم پیدائش تقاریب کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم نریندر مودی کوایک غیرمعمولی تحفہ دیا۔
چیف منسٹرجگن نے وزیراعظم مودی کوتیرکمان اور ترکش کاتحفہ دیتے ہوئے ہر کسی کو حیرت زدہ کردیا۔
تیروں سے بھرے ترکش اورکمان‘مانیم ویرو ڈویا جنگل کے ہیروالوری کی علامتی نمائندگی ہے۔ قبائلی جنگجونے تیراور کمان سے انگریزوں کا مقابلہ کیاتھا اور انہوں نے قبائلیوں کی فوجیوں کے ساتھ بغاوت کی تھی۔
تیر کمان ہی ان کا اصل ہتھیارتھا۔الوری سیتا راماراجو کے رشتہ داروں اورقبائلیوں کے سردار ملودورا کو تہنیت پیش کرنے کے دوران وزیر اعظم مودی نے جھلک کوانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مودی اورجگن نے الوری کوبھرپورخراج پیش کیا جبکہ مودی نے اپنی تقریر کا آغاز تلگو کے چند الفاظ سے کیا۔