کرناٹک

پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے جانے کے کیس کی تحقیقات

بنگلورو میں مغربی بنگال کے نوجوان کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے جانے کے کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم دماغی طور پر معذور ہے۔

بنگلورو: بنگلورو میں مغربی بنگال کے نوجوان کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے جانے کے کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم دماغی طور پر معذور ہے۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
ودھان سودھا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء
نقلی پاسپورٹ اسکام کی تحقیقات میں تیزی،بیرونی ممالک گئے92 افراد کے خلاف لک آوٹ نوٹس

بنگلورو کے پی جی میں مقیم انکوش کو مائیکو لے آؤٹ پولیس نے بی ٹی ایم لے آؤٹ سیکنڈ اسٹیج کے قریب عوامی مقام پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ بلند کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جمعرات کو ملزم کی جانب سے اچانک نعرے بازی کے بعد لوگوں نے پولیس کو طلب کیا تھا۔ پولیس پوری رات ملزم سے پوچھ تاچھ کرتی رہی اور اس کے ارکان خاندان کو بھی اس کی اطلاع دی۔

اس کے خاندان نے بھی پولیس کو بتایا کہ ان کا لڑکا حالیہ عرصہ سے دماغی طور پر معذور ہے۔ پولیس نے بھی توثیق کی کہ ملزم دماغی طور پر معذور ہے تاہم پولیس نے اپنی تحقیقات جاری رکھی اور اس کے دوستوں اور پی جی میں مقیم افراد کے بیانات قلمبند کیے۔

ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ سی کے بابا نے کہا کہ نوجوان نے دکان کے سامنے موبائل پر ویب سیریز دیکھنے کے بعد چیخ کر مکالمے ادا کیے۔ دکان پر آنے والے لوگوں نے پولیس کو طلب کیا۔ تحقیقات جاری ہے۔“