چیف منسٹر ٹاملناڈو کو دھوکہ، ایک شخص کے خلاف کیس درج
وہیل چیر پر بیٹھ کر ونوتھ بابو نامی شخص نے چیف منسٹر اور بعد ازاں ادھیا ندھی اسٹالن سے ملاقات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ معذور افراد کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کیپٹن تھا۔
چینائی: ٹاملناڈو پولیس نے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن اور ان کے فرزند ووزیر برائے اسپورٹس امور نوجوانان ادھیہ ندھی اسٹالن کو معذور افراد کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے ایک شخص کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا ہے۔
وہیل چیر پر بیٹھ کر ونوتھ بابو نامی شخص نے چیف منسٹر اور بعد ازاں ادھیا ندھی اسٹالن سے ملاقات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ معذور افراد کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا کیپٹن تھا۔
بابو نے نقلی ٹرافی کے ساتھ چیف منسٹر اور وزیر اسپورٹس کے ساتھ تصویر کشی بھی کرائی۔
بابو نے دعویٰ کیا کہ اس کی ٹیم نے معذور افراد کے لئے پاکستان میں منعقدہ ورلڈ ٹورنمنٹ جیتا تھا۔ چیف منسٹر اور ادھیا ندھی اسٹالن کے ساتھ ونوتھ
بابو کی تصاویر گشت ہوگئیں جس کے نتیجہ میں حقیقی ہندوستانی ٹیم کے اراکین نے چوکنا کیا۔
رامنتا پورم پولیس نے تحقیقات کے بعد چہارشنبہ کے دن ونوتھ بابو کے خلاف ایک ایف آئی آر درج رجسٹر کی پولیس نے کہا کہ بابو نے کئی افراد سے کیپٹن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے رقم حاصل کی۔ پولیس کو تصدیق پر پتہ چلا کہ وہ کبھی بیرون ملک نہیں گیا۔