چینائی گجرات کو5 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار آئی پی ایل چمپئن بن گیا

چینائی سپر کنگز نے رویندر جڈیجہ کی شاندار بلے بازی کی بدولت گجرات ٹائٹنس کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

احمدآباد: چینائی سپر کنگز نے رویندر جڈیجہ کی شاندار بلے بازی کی بدولت گجرات ٹائٹنس کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

سی ایس کے کو آخری دو گیندوں پر 10 رنز درکار تھے۔ رویندر جڈیجہ نے پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر سی ایس کے کو پانچویں بار آئی پی ایل چیمپئن بنایا۔ اس کے ساتھ ہی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے معاملے میں روہت شرکا کی ممبئی انڈینس کی ٹیم کی برابری کرلی۔ دھونی اور روہت دونوں نے 5-5 آئی پی ایل ٹائٹل جیتے ہیں۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 214 رنز بنائے تھے۔ سائی سدرشن نے 96 اور ریدھیمان ساہا نے 54 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں بارش شروع ہو گئی۔ چنئی کو 15 اوور میں 171 رنز کا ہدف ملا۔ ٹیم نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

چینائی سپر کنگز نے گجرات کو 5 وکٹ سے شکست دیکر 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ چینائی کا مجموعی طورپر پانچواں خطاب تھا اور اسی کے ساتھ ہی چینائی سپر کنگس نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی ممبئی انڈینس کی برابری کرلی ہے۔

یہ ایک ایسا فائنل میاچ تھا جسے دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین شائد ہی بھول سکیں۔ چینائی کو چیمئپن بننے کیلئے آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے اور ایک وقت میں دس رنز کا ہدف 2 گیندوں میں مل گیا ۔ گجرات کے گیند باز موہت شرما جنہوں نے اپنی گیند بازی سے سب کا دل جیت لیا مگر آخری دو گیندوں میں میاچ ہار گئے۔

 آخری اوور کی پانچویں گیند پر پہلے جڈیجہ نے چھکا لگایا اورآخری گیند پر چوکا لگاتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی اسٹیڈیم میں موجود چینائی سپر کنگس کے لاکھوں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ ایک ایسا لمحہ تھا جب صفر پر آؤٹ ہونے والے کپتان مہندرسنگھ دھونی نے بھی آنکھیں بند کرلی تھی۔