کانگریس نے کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا: کویتا کا ردعمل
آج نظام آباد میں پارٹی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس کی حرکتوں سے پھر ایک بار یہ ثابت ہوگیا کہ یہ کسان دشمن پارٹی ہے۔
حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے کانگریس پر کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لینے کاالزام عائد کیا۔
آج نظام آباد میں پارٹی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس کی حرکتوں سے پھر ایک بار یہ ثابت ہوگیا کہ یہ کسان دشمن پارٹی ہے۔
رعیتو بندھو جیسی فلاحی اسکیم کو رکواتے ہوئے کسانوں کے منہ سے نوالا چھین لیاگیا ہے۔ رعیتو بندھو انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے شروع کی گئی اسکیم نہیں ہے۔
اب تک کسانوں کے کھاتوں میں 72,000 کروڑ روپئے جمع کئے جاچکے ہیں۔ کانگریس محض اس وجہ سے کسانوں کی مکمل تائید بی آر ایس کو حاصل ہے‘ اس لیے وہ رعیتو بندھو کی مخالفت کررہی ہے۔
بی آر ایس کو نقصان پہنچانے کی فکر میں کسانوں کو نقصان پہنچایا جارہاہے۔
انہوں نے ریاست کے زراعت پیشہ عوام سے کانگریس کو اس گھناونی حرکت پر سزا دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو سزا دینے کے لیے بی آر ایس کاساتھ دیناچاہئے۔