کانگریس کے صدارتی الیکشن سے قبل تنازعہ
چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے امیدوار ملیکارجن کھڑگے کیلئے ووٹ مانگتے ہوئے پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھاریٹی کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی۔

جئے پور۔: کانگریس کے صدارتی الیکشن سے 3 دن قبل بڑا تنازعہ پیداہوگیا۔ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے امیدوار ملیکارجن کھڑگے کیلئے ووٹ مانگتے ہوئے پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھاریٹی کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کی۔
اتھاریٹی نے واضح طور پر کہہ دیاتھا کہ کوئی بھی قائد اپنے عہدہ پر برقرار رہتے ہوئے کسی امیدوار کے لئے مہم نہیں چلاسکتا۔
گہلوٹ نے جمعرات کے دن سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیومسیج شیئر کیا جس میں انہوں نے کھڑگے کی جیت کیلئے اپیل کی۔ اسے کھڑگے کی تائید میں کھلی مہم سمجھاجارہا ہے۔
چیف منسٹر راجستھان نے ویڈیو میں کہا کہ کانگریس صدر وہ ہو جو تجربہ کار ہو اور تنظیم و قائدین سے ربط رکھے۔
اس کی پوزیشن ایسی ہوکہ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرسکے۔ اس میں سبھی کو کو ساتھ لے کر چلنے کی قابلیت ہو‘میری تمنا ہے کہ کھڑگے صاحب کثیرووٹوں کے ساتھ جیتیں۔