بھارت
کانگریس کے 4 ارکان مابقی اجلاس سے معطل
آج احتجاجی اپوزیشن ارکان نے کارروائی جیسے ہی دوبارہ روکی‘ کرسی صدارت نے کانگریس ارکان پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور‘ ٹی این پرتاپن‘ جیوتی منی اور رمیا ہری داس کا نام لیا‘ جب کسی رکن کا نام لیا جاتا ہے تو وہ فوری ایوان کے چیمبر سے باہر ہوجاتا ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے 4 ارکان لوک سبھا کو پیر کے دن مابقی اجلاس سے معطل کردیا گیا۔ اسپیکر اوم برلا نے مانسون اجلاس شروع ہونے کے بعد سے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی مسلسل ہنگامہ آرائی کا سخت نوٹ لیا۔
آج احتجاجی اپوزیشن ارکان نے کارروائی جیسے ہی دوبارہ روکی‘ کرسی صدارت نے کانگریس ارکان پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور‘ ٹی این پرتاپن‘ جیوتی منی اور رمیا ہری داس کا نام لیا‘ جب کسی رکن کا نام لیا جاتا ہے تو وہ فوری ایوان کے چیمبر سے باہر ہوجاتا ہے۔
وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے اس کے بعد قرارداد پیش کی کہ چاروں کو مابقی اجلاس کے لئے معطل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان ارکان پارلیمنٹ نے کرسی صدارتی کی اتھاریٹی کا بالکل بھی پاس و لحاظ نہیں رکھا۔ ایوان نے ان کی اس حرکت کا سخت نوٹ لیا ہے۔
a3w