تعلیم و روزگار
گرمائی کورس کیلئے اخلاقی تربیتی نصاب کی تقسیم
گرمائی تعطیلات میں قرآن حکیم کی تجوید، ناظرہ اور دعاؤں کے ساتھ اخلاقی تربیتی نصاب معہ تصاویر، ماں کی گود بچوں کی پہلی درسگاہ نصاب کی مساجد کمیٹی، اسکولس، مدارس اور تنظیموں کیلئے مفت تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: مولانا شیخ افضل کی اطلاع کے بموجب گرمائی تعطیلات میں قرآن حکیم کی تجوید، ناظرہ اور دعاؤں کے ساتھ اخلاقی تربیتی نصاب معہ تصاویر، ماں کی گود بچوں کی پہلی درسگاہ نصاب کی مساجد کمیٹی، اسکولس، مدارس اور تنظیموں کیلئے مفت تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔
اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کی جانب سے اسے ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ نصاب اصلاح معاشرہ کے مراکز اصلاح معاشرہ کتب خانہ نزد خلیل مسجد بودھن روڈ نظام، اصلاح معاشرہ کتب خانہ گولکنڈہ مسجد قطب شاہی اٹھارہ سیڑھی حیدرآباد تربیتی اسکول خضرا کالونی الکاپور روڈ ٹولی چوکی سے حاصل کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کیلئے فون 9396420658 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔