جنوبی بھارت

گورنر کیرالا نے 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں استعفے طلب کرلیے

گورنر کیرالا عارف محمد خان نے آج ریاست کی 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے استعفے طلب کرلیے۔ ان میں اے پی جے عبدالکلام ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی شامل ہیں۔

ترواننتا پورم: گورنر کیرالا عارف محمد خان نے آج ریاست کی 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے استعفے طلب کرلیے۔ ان میں اے پی جے عبدالکلام ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی شامل ہیں۔

گورنر کی جانب سے کیرالا راج بھون کے ٹوئٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ یونیورسٹیوں کی فہرست سے منسلک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ معزز سپریم کورٹ کے فیصلے مؤرّخہ 21/10/2022کی تعمیل کرتے ہوئے معزز گورنر عارف محمد خان نے کیرالا کی 9 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے استعفے پیش کردیں۔

راج بھون نے کہا کہ عارف محمد خان نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ پیر کے روز 11:30 بجے دن تک ان کے پاس استعفے پہنچ جانے چاہئیں۔

عدالت ِ عظمیٰ نے اے پی جے عبدالکلام ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر راجہ شری ایم ایس کا تقرر یہ کہتے ہوئے منسوخ کردیا تھا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے مطابق ریاست کی جانب سے تشکیل دی گئی سرچ کمیٹی کو کم از کم 3 موزوں افراد کے نام تجویز کرنا چاہیے تھا، لیکن اس نے صرف ایک ہی نام روانہ کیا تھا۔

a3w
a3w