شمالی بھارت
گیان واپی مسجد کیس کا 11 ستمبر کو فیصلہ
وارانسی میں سیکیوریٹی بڑھادی گئی اور امتناعی احکامات نافذ کردئیے گئے۔ ضلع جج اے کے وشویش نے گذشتہ ماہ 11 ستمبر تک اپنے احکام محفوظ رکھے تھے۔
وارانسی: ضلع عدالت پیر کے دن گیان واپی مسجد۔ شرنگارگوری کیس کا فیصلہ سنانے والی ہے۔
وارانسی میں سیکیوریٹی بڑھادی گئی اور امتناعی احکامات نافذ کردئیے گئے۔ ضلع جج اے کے وشویش نے گذشتہ ماہ 11 ستمبر تک اپنے احکام محفوظ رکھے تھے۔
نظم وضبط کی برقراری کیلئے شہر کو سیکٹرس میں بانٹاگیا ہے۔ حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کا حکم دیاگیاہے۔
پولیس کمشنر اے ستیش گنیش نے یہ بات بتائی۔عہدیداروں سے کہاگیا ہے کہ وہ مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کریں تاکہ امن برقراری یقینی ہو۔
a3w