دہلی
ہاتھی جاگ گیا ہے:جئے رام رمیش
کانگریس اپنی جاریہ بھارت جوڑو یاترا کے تعلق سے پرجوش ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پیر کے دن کہا کہ یہ یاترا پارٹی کو مستحکم کرے گی اور اس کی آئیڈیالوجی کو عام کرے گی۔
نئی دہلی: کانگریس اپنی جاریہ بھارت جوڑو یاترا کے تعلق سے پرجوش ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پیر کے دن کہا کہ یہ یاترا پارٹی کو مستحکم کرے گی اور اس کی آئیڈیالوجی کو عام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہاتھی جاگ گیا ہے جس سے بی جے پی چونک گئی ہے۔
انہوں نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یاترا کا اثر آئندہ دکھائی دے گا۔ کانگریس کے حرکت میں آنے سے بی جے پی چونک گئی ہے اور وہ افواہیں پھیلانے لگی ہے۔
a3w