ہندوستان نے پہلا ونڈے 10 وکٹس سے جیت لیا
ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 190 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 30.5 اوورس میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے بنالئے۔ دونوں اوپنرس نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے میزبان بولرس کو ایک بھی کامیابی حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

ہرارے: سلامی بلے باز شکھر دھون اور شبھمن گل کی ناٹ آؤٹ نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے پہلے ونڈے میں زمبابوے کو 10 وکٹس سے شکست دیکر نہ صرف شاندار جیت حاصل کی بلکہ 3 میاچس کی سیریز میں 1-0 کی سبقت بھی حاصل کرلی۔
ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 190 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 30.5 اوورس میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے بنالئے۔ دونوں اوپنرس نے شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے میزبان بولرس کو ایک بھی کامیابی حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
دھون 113 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 81 جبکہ شبھمن گل 72 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 40.3 اوورس میں صرف 189 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم نے ایک موقع پر محض 31 رنوں پر اپنے چار وکٹس گنوادیئے تھے تاہم کپتان چکابوا‘ براڈ ایرونس اور گاراوا نے ٹیم کو قابل قدر اسکور تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔
کپتان چکابوا نے 51 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 35‘ نگارا نے 42 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے جبکہ براڈ ایرون 29 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوہرے ہندسے کو عبور کرنے والے دیگر بلے بازوں میں سکندر رضا 12‘ جونگوے 13 اور ریان برل 11رن شامل ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے فاسٹ بولر دیپک چہر‘ پرسدھ کرشنا اور بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے 3,3 جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا دوسرا ونڈے ہفتہ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔