دہلی

ہندوستان کو دنیا کا نمبر ون ملک بنائیں گے: اروند کجریوال

کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی ہم نے ایک مہم انڈیا نمبر 1 شروع کی تھی۔ یہ ملک کے 130 کروڑ عوام کا خواب ہے کہ ہندوستان دنیا کا نمبر ایک ملک بنے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی  کے قومی کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کہا کہ ملک کے 130 کروڑ عوام کو ساتھ لے کر وہ ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنائیں گے اور اس کے لئے وہ چہارشنبہ کو ہریانہ کے حصار سے میک انڈیا نمبر 1 مہم کا آغاز کریں گے۔

مسٹر کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی ہم نے ایک مہم انڈیا نمبر 1 شروع کی تھی۔ یہ ملک کے 130 کروڑ عوام کا خواب ہے کہ ہندوستان دنیا کا نمبر ایک ملک بنے۔

عوام کا سوال ہے کہ ہمیں آزاد ہوئے 75 سال گزر چکے ہیں پھر بھی ہندوستان پسماندہ کیوں ہے؟ اس عرصے میں کتنے ممالک ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔ آج جب دنیا میں کہا جاتا ہے کہ ہندوستان ایک غریب اور پسماندہ ملک ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

 یہ ملک کے 130 کروڑ عوام کا خواب ہے کہ ہندوستان دنیا کا نمبر ایک، ترقی یافتہ، امیر، بہترین اور طاقتور ملک بنے۔ پچھلے 75 سالوں میں ہندوستان انہیں لیڈروں اور انہیں پارٹیوں کی وجہ سے پسماندہ رہا۔

 ملک کے 130 کروڑ لوگوں کو ایک ٹیم اور ایک خاندان کی طرح مل کر کام کرنا ہوگا۔ اگر ملک کے 130 کروڑ لوگ مل جائیں، توہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا، "سب سے پہلے، میں اس مہم کو اپنی جائے پیدائش ہریانہ سے شروع کرنے جا رہا ہوں۔ میں شیوانی، ہریانہ میں واقع حصار میں پیدا ہوا۔ وہاں سے میں ایک ایک کرکے تمام ریاستوں میں جاؤں گا اور لوگوں کو جوڑوں گا۔ میک انڈیا نمبرون مہم سے جو لوگ بھی جڑناچاہتے ہیں۔

وہ اس نمبر 9510001000 پر مس کال کرکے ہمارے ساتھ شامل ہوسکتے ہیں۔

عاپ کے قومی کنوینر نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنانے کے لیے ضروری شرط یہ ہے کہ ہمارے ملک کے ہر بچے کواچھی سے اچھی، شاندار اور فرسٹ کلاس کی تعلیم ملنی چاہیے۔