حیدرآباد

ہندوستان کو سریشتھا بھارت بنانے وزیر اعظم نریندر مودی کا مشورہ

حیدرآباد کا تذکرہ بھاگیہ نگر سے کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اس علاقہ کو انڈین یونین میں ضم کرتے ہوئے ایک بھارت(متحدہ ہندوستان) کی بنیاد رکھی تھی اور سریشتھا بھارت کی تعمیر کرنا بی جے پی کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے ورکرس پر ملک کو ”سریشتھا“ (عظیم) بنانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز صاف طور پر کہا ہے کہ پارٹی کا مقصد اپوزیشن کی خوشامدی سیاست کے برخلاف تمام کی ضروریات کی تکمیل ہونا چاہئے۔

بی جے پی کی نیشنل اگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ موروثی سیاست اور موروثی سیاسی جماعتوں سے ملک عاجز آچکا ہے۔ موروثی سیاسی پارٹیاں طویل عرصہ تک برقرار رہیں گی یہ کہنا بہت مشکل ہے، پارٹی کے سینئر قائدوسابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے اہم نکات سے میڈیا کے نمائندوں کو واقف کراتے ہوئے یہ بات کہی۔

مودی نے بی جے پی کی کارکردگی بتاتے ہوئے ملک اور عوام کی خدمت کے تئیں ہماری ذمہ داریوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

حیدرآباد کا تذکرہ بھاگیہ نگر سے کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اس علاقہ کو انڈین یونین میں ضم کرتے ہوئے ایک بھارت(متحدہ ہندوستان) کی بنیاد رکھی تھی اور سریشتھا بھارت کی تعمیر کرنا بی جے پی کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

کسی کا نام لئے بغیر مودی نے کہا کہ ایسی جماعتیں جو طویل عرصہ تک اقتدار پر رہی تھیں اب زوال پذیر ہیں، ہمیں ان جماعتوں کا مذاق نہیں اڑنا چاہئے بلکہ ان کی غلطیوں سے ہمیں سیکھنا چاہئے۔ روی شنکر پرساد نے حاضرین سے مودی کے خطاب کے حوالہ سے یہ بات کہی۔

a3w
a3w