حیدرآباد

گاندھی بھون میں 26جولائی کو کانگریس کی ستیہ گرہ

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے جونئی دہلی میں مقیم ہیں، بارش کے پیش نظر 26 جولائی کو ای ڈی کے دفتر کے روبرو احتجاج کی بجائے گاندھی بھون میں ستہ گرہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: صدر اے آئی سی سی سونیا گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے پوچھ تاچھ کیلئے طلب کرنے کے خلاف26 جولائی کو تلنگانہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے گاندھی بھون میں ستیہ گرہ منظم کی جائے گی۔

کارگذار صدر مہیش کمار گوڑ نے تمام کانگریس قائدین اور کارکنوں، ارکان اسمبلی، ایم ایل سی، سابق ارکان پارلیمنٹ، ڈسٹرکٹ صدور،بلاک کانگریس صدور کے بشمول تمام کارکنوں کو10 بجے دن ستیہ گرہ میں حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

یہ ستیہ گرہ سونیا گاندھی سے ای ڈی کے دفتر میں پوچھ تاچھ ختم ہونے تک جاری رہے گی۔ دریں اثنا صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے جونئی دہلی میں مقیم ہیں، بارش کے پیش نظر 26 جولائی کو ای ڈی کے دفتر کے روبرو احتجاج کی بجائے گاندھی بھون میں ستہ گرہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔