تلنگانہ

تلنگانہ میں زیر التواء ٹریفک چالانات کی ادائیگی کیلئے غیر معمولی ردعمل

تلنگانہ میں زیر التواء ٹریفک چالانات کی ادائیگی کیلئے گاڑی سواروں سے غیر معمولی ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں زیر التواء ٹریفک چالانات کی ادائیگی کیلئے گاڑی سواروں سے غیر معمولی ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

پولیس ریکارڈ کے مطابق ریاست بھر میں 3.59 کروڑ چالان زیر التواء ہیں۔ ٹووہیلرس، آٹوز پر 80%، آرٹی سی بسوں پر 90% اور دیگر گاڑیوں پر 60% رعایت کے اعلان پر عوام کا بہتر ردعمل حاصل ہورہاہے۔

گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ سے 11 دنوں تک ریاست بھر میں 76.79 لاکھ چالان کے سلسلے میں 66.77 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ می سیوا، پے ٹی ایم، ٹی والیٹ اور نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ادائیگیاں قبول کی جارہی ہیں۔