بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان، شان مسعود کپتان اور سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
ٹیم مینجمنٹ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اسد شفیق بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت شان مسعود کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شان مسعود بدستور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ چار نئے کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی پہلے ہی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔
پاکستانی ٹیم 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گی، جو یکم مئی تک جاری رہے گا، جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔
پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ میں شامل ہوں گے۔
ٹیم مینجمنٹ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اسد شفیق بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے کھیلا جائے گا۔
اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی۔