حیدرآباد

حسن نگر میں کپڑوں کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی

واقعہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس پر تمام نے راحت کی سانس لی،البتہ اس واقعہ میں مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآبادکے علاقہ حسن نگر میں کپڑوں کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ اچانک آگ لگنے سے کثیف دھواں پھیل گیا اور مقامی افرادخوفزدہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

 اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ ایک منزل سے دوسری منزل تک پھیل گئی۔ آگ کو آس پاس کے گھروں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے سخت جدوجہد کی۔

 واقعہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس پر تمام نے راحت کی سانس لی،البتہ اس واقعہ میں مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔