قومی

لالچ دے کر تبدیلی مذہب کی کوشش کرنے والے 2ملزمین گرفتار

اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں تھانہ پٹی پولیس نے لالچ دے کر مذہب تبدیل کرانے کی کوشش اور دھمکی دینے کے الزام میں جمعرات کو2 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

پرتاپ گڑھ (یو این آئی) اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں تھانہ پٹی پولیس نے لالچ دے کر مذہب تبدیل کرانے کی کوشش اور دھمکی دینے کے الزام میں جمعرات کو2 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزمین کی شناخت سنجے کمار (36) ولد منّی لال اور پھول چند ورما (53) ولد بینی پرساد ورما‘ ساکن گرام برہوپور‘ تھانہ پٹی‘ ضلع پرتاپ گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک ایک بائبل اور”حضرت عیسٰی“ تحریر ایک ایک ڈائری برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرام برہوپور کے رہائشی مدعی نے تھانہ پٹی میں تحریر دے کر الزام لگایا کہ گاؤں کے رہائشی سنجے کمار اور پھول چند ورما گاؤں کی کچھ خواتین اور مردوں کو اکٹھا کر کے دعائیہ میٹنگ منعقد کرتے تھے اور لالچ دے کر تبدیلیئ مذہب کی کوشش کر رہے تھے۔

تحریر میں الزام لگایا گیا کہ مخالفت کرنے پر دونوں ملزمین نے گالی گلوج کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ساتھ ہی گاؤں کے دیگر لوگوں کو بھی مذہب تبدیل کرنے کے لیے راغب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ موصولہ تحریر کی بنیاد پر تھانہ پٹی میں متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔