قومی

ووٹر لسٹ پر خصوصی جامع نظرثانی کا تیسرا مرحلہ، 16 ریاستوں اور 3 مرکزی زیرانتظام علاقوں کے لئے شیڈول جاری۔ الیکشن کمیشن کا بیان

الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) نے جمعرات کے روز ووٹر لسٹ پر خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تیسرے مرحلہ کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت 16 ریاستوں اور 3 مرکزی زیرانتظام علاقوں میں مرحلہ وار عمل مکمل کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے 23 دسمبر کے دوران حتمی ووٹر فہرستیں شائع کی جائیں گی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) نے جمعرات کے روز ووٹر لسٹ پر خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے تیسرے مرحلہ کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت 16 ریاستوں اور 3 مرکزی زیرانتظام علاقوں میں مرحلہ وار عمل مکمل کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے 23 دسمبر کے دوران حتمی ووٹر فہرستیں شائع کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ترمیم: بنگال میں 90 لاکھ سے زیادہ نام حذف،مرشد آباد سرفہرست
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا
بیالٹ پیپر کے ذریعہ الیکشن، کانگریس کی درخواست کی سماعت نہیں
جموں وکشمیر میں انتخابات ”صحیح وقت پر“ ہوں گے

ایک سرکاری بیان کے مطابق ایس آئی آر کے تحت ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے لئے اہلیت کی کٹ آف تاریخ یکم جولائی سے یکم اکتوبر کے درمیان مختلف ریاستوں کے لحاظ سے مقرر کی گئی ہے۔ تیسرے مرحلہ میں تلنگانہ‘ پنجاب‘ کرناٹک‘ میگھالیہ‘ مہاراشٹرا‘ جھارکھنڈ‘ دہلی‘ ناگالینڈ‘ تریپورہ‘ آندھراپردیش‘ اروناچل پردیش‘ ہریانہ‘ چندی گڑھ‘ اتراکھنڈ‘ دادر و نگرحویلی اور دمن و دیو‘ اوڈیشہ‘ میزورم‘ سکم اور منی پور شامل ہیں۔

تیسرے مرحلہ کے آغاز کے ساتھ ہی ہماچل پردیش‘ جموں وکشمیر‘ لداخ کے سوائے ایس آئی آر کی مشق میں موثر طورپر پورے ملک کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس بڑے نظرثانی عمل کے تحت 3.94 لاکھ سے زائد بوتھ لیول آفیسرس(بی ایل اوز) اور مردم شماری مرحلہ کے دوران تقریباً 36.73 کروڑ رائے دہندوں کے گھر جاکر تصدیق کریں گے۔ ان کی مدد مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد تقریباً 3.42 لاکھ بوتھ لیول ایجنٹس کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوڈیشہ‘ میزورم‘ سکم اور منی پور میں ایس آئی آر کے لئے اہلیت کی تاریخ یکم جولائی ہوگی۔ ان ریاستوں میں دستاویزات کی تیاری‘ تربیت اور طباعت کا کام 20مئی سے 29 مئی تک ہوگا۔ ان ریاستوں میں بی ایل اوز کی گھر گھر مہم 30 مئی سے 28 جون تک جاری رہے گی۔ مسودہ انتخابی فہرستیں 5 جولائی کو شائع ہوں گی جبکہ دعوؤں اور اعتراضات کے بعد حتمی فہرست 6 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

دادرو نگرحویلی اور دمن و دیو میں بھی اہلیت کی تاریخ یکم جولائی ہوگی۔ یہاں دستاویزات کی تیاری 25 مئی سے 3 جون تک ہوگی۔ مسودہ فہرست 10 جولائی کو جاری ہوگی اور حتمی ووٹر لسٹ 11 ستمبر کو شائع کی جائے گی۔ آندھراپردیش‘ اروناچل پردیش‘ ہریانہ اور چندی گڑھ میں اہلیت کی تاریخ یکم جولائی ہوگی۔ ان ریاستوں میں مسودہ انتخابی فہرست 21 جولائی کو اور حتمی فہرست 22 ستمبر کو جاری ہوگی۔

کرناٹک‘ میگھالیہ‘ مہاراشٹرا‘ جھارکھنڈ اور دہلی میں اہلیت کی تاریخ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ یہاں بی ایل اوز کی گھر گھر مہم 30 جون سے 29 جولائی تک چلے گی۔ مسودہ فہرست 5 اگست کو اور حتمی فہرست 7 اکتوبر کو شائع ہوگی۔ تلنگانہ اور پنجاب میں بی ایل اوز کی گھر گھر مہم 25 جون سے 24 جولائی تک ہوگی۔

مسودہ فہرست 31 جولائی کو اور حتمی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ ناگالینڈ میں مسودہ فہرست 20 ستمبر کو شائع ہوگی اور حتمی فہرست 11 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ اتراکھنڈ میں مسودہ انتخابی فہرست 14 جولائی کو شائع ہوگی اور حتمی فہرست 9 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔