حیدرآباد

حیدرآباد: یوٹیوبر پر حملہ۔پولیس تحقیقات میں تیزی

یوٹیوبر پر حملہ روکنے کے لئے پہنچے پولیس ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور حملے میں ملوث افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندر نگر میں یوٹیوبر گریش پر ہوئے حملے کے کیس میں پولیس نے تحقیقات میں تیزی پیدا کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری
تیز رفتاری یا لاپرواہی؟ راجندر نگر حادثے میں خاتون کی جان چلی گئی
وقف ترمیمی قانون، بی آر ایس کی ایوانِ بالا میں شدید مخالفت، حکومت کی سازش ناقابلِ قبول:محمود علی
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
کیا یہ انسان ہی ہے؟ پانچ کتے کے بچوں کو بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

یوٹیوبر پر حملہ روکنے کے لئے پہنچے پولیس ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور حملے میں ملوث افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے مجموعی طور پر 45 افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے، جن میں سے 5 افراد کو گرفتار کرکے ریمانڈ کردیاگیا۔ باقی 40 ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب یوٹیوبر گِریش نے الزام لگایا کہ اس پر اور اس کے دفتر پر منصوبہ بندطریقہ سے حملہ کیاگیا۔ راجندر نگر سرکل کے حیدر گوڑہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں رہنے والے یوٹیوبر گریش پر یوٹیوب چینل چلا کر بلیک میلنگ کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

جب بعض افراداس سے وضاحت طلب کرنے اس کے گھر پہنچے تو گریش نے ان پر مرچ پاؤڈر پھینک کر حملہ کردیا۔ اس کے بعد مشتعل افراد نے ا س کے گلے میں چپلوں کی مالا ڈال کر اسے گلیوں میں گھمایا۔