جرائم و حادثات

گھور کر دیکھنے پر ایک شخص کا قتل

جھگڑا بڑھنے پر گالی گلوج شروع ہوگئی۔ طیش میں آکر ملزم امن نے راما پر چاقو سے وار کردیا۔ راما کی برسرموقع موت ہوگئی۔ یہ دیکھ کر امن موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

ناگپور: بیلتروڑی پولیس اسٹیشن حدود میں گھور کر دیکھنے پر ملزم نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس واردات سے وہاں سنسنی پیدا ہوگئی۔ مقتول کا نام راما بھوہیشور (40) بتایا گیا جو مہاکالی نگر سلم بیلتروڑی کا ساکن تھا۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

پولیس نے ملزم امن چوہان (22) کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ایک ہی بستی کے رہنے والے تھے۔ منگل کی رات دونوں شراب نوشی کے لیے بیٹھے تھے۔ اس دوران رامانے امن کو گھورا۔ اس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگا۔

 جھگڑا بڑھنے پر گالی گلوج شروع ہوگئی۔ طیش میں آکر ملزم امن نے راما پر چاقو سے وار کردیا۔ راما کی برسرموقع موت ہوگئی۔ یہ دیکھ کر امن موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی بیلتروڑی پولیس اسٹیشن کی سینئر انسپکٹر وجینتی ماندودھرے ٹم کے ساتھ وہاں پہنچی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی زون4 کے ڈپٹی کمشنر پولیس وجئے کانت ساگر بھی موقع واردات پر پہنچے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔