قومی

پیپرلیک کیسس میں سخت سزا کے لئے بل کو کابینہ کی منظوری

وزیراعظم نریندر مودی کے وعدہ کے مطابق مرکزی کابینہ نے جمعہ کے دن ایک بل کو منظوری دے دی جس کا مقصد پیپر لیک اور امتحان میں دھاندلیوں کے کیسس میں خاطیوں کو سخت سزا دینے کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم ہوں گی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) وزیراعظم نریندر مودی کے وعدہ کے مطابق مرکزی کابینہ نے جمعہ کے دن ایک بل کو منظوری دے دی جس کا مقصد پیپر لیک اور امتحان میں دھاندلیوں کے کیسس میں خاطیوں کو سخت سزا دینے کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم ہوں گی۔

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ توقع ہے کہ مجوزہ بل آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں پیش ہوگا۔ فاسٹ ٹریک عدالتوں سے کہا جائے گا کہ وہ اندرون 3 ماہ سماعت کرکے فیصلہ سنادیں۔

وزیراعظم نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ ڈھائی ماہ میں کئی اقدامات کئے ہیں۔ پیپرلیک کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔