قربانی کا مسئلہ، حکومت مغربی بنگال کو ہمایوں کبیر کی وارننگ
عام جنتا اناین پارٹی کے سربراہ اور رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے چہارشنبہ کے دن مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت کو خبردار کیا کہ بقرعید کے موقع پر مسلمانوں کو قربانی سے روکنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔
کولکتہ (آئی اے این ایس) عام جنتا اناین پارٹی کے سربراہ اور رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے چہارشنبہ کے دن مغربی بنگال کی بی جے پی حکومت کو خبردار کیا کہ بقرعید کے موقع پر مسلمانوں کو قربانی سے روکنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔
آئی اے این ایس سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ 37 فیصد مسلمان بیف کھاتے ہیں۔ اگر حکومت اسے روکنا چاہتی ہے تو اسے پہلے تمام سلاٹر ہاؤز (مسالخ) کو مہربند کرنا ہوگا جنہیں ذبیحہ گاؤ کا لائسنس دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کا احترام کیا جانا چاہئے لیکن قربانی ہوکر رہے گی۔ قرآن نے جن جانوروں کی قربانی کی اجازت دی ہے ان کی قربانی ہوکر رہے گی۔
چیف منسٹر سے میرا راست کہنا ہے کہ آگ سے مت کھیلو۔ مسلمان قربانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہمایوں کبیر نے نشاندہی کی کہ حکومت ہند بیف برآمد کرتی ہے۔ بی جے پی حکومت بیف سپلائی کرکے کروڑوں کا ٹیکس کمارہی ہے۔