قومی
راجدھانی اکسپریس کے اے سی ڈبہ میں آگ بھڑک اٹھی
ترواننت پورم سے دہلی جارہی راجدھانی اکسپریس کے اے سی ڈبہ میں اتوار کی صبح مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریلوے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
رتلام/کوٹہ (پی ٹی آئی) ترواننت پورم سے دہلی جارہی راجدھانی اکسپریس کے اے سی ڈبہ میں اتوار کی صبح مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریلوے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
ترواننت پورم۔ حضرت نظام الدین راجدھانی اکسپریس (ٹرین نمبر12431) کے کوچ B-1میں جس میں 68 مسافرین سوار تھے، صبح 5:15بجے آگ بھڑک اٹھی۔
واقعہ کوٹہ ریلوے ڈویژن کے وکرم گڑھ آلوٹ اور لونی ریچا اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ رتلام ڈویژن کے پی آر او مکیش کمار نے یہ بات بتائی۔
متاثرہ ڈبہ کو ٹرین سے ہٹادیا گیا اور اوورہیڈالکٹرک سپلائی بھی فوری کاٹ دی گئی۔ ڈبہ میں لگی آگ کو بعد میں بجھادیا گیا۔ کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ تمام مسافرین کو ٹرین سے اتارا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔