قومی

قربانی کا مسئلہ، سویندو ادھیکاری کو ادھیر رنجن کا مکتوب

چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ مرشدآباد کی ضلع انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ قربانی کے مقامات مختص کردئے جائیں۔ 13مئی کی نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بیلوں، بچھڑوں، گائیوں یا بھینسوں کی قربانی سرکاری فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

کولکتہ (پی ٹی آئی) سینئر کانگریس قائد ادھیر رنجن چودھری نے اتوار کے دن چیف منسٹر مغربی بنگال سویندوادھیکاری سے مداخلت چاہی۔

  انہوں نے کہا کہ جانوروں کی قربانی کے تعلق سے ریاستی حکومت نے جو پبلک نوٹس جاری کی ہے اس سے خاص طور پر ضلع مرشدآباد کے اقلیتی فرقہ میں الجھن اور بے چینی پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے چیف منسٹر کے نام مکتوب میں کہا کہ 13مئی کی نوٹس نے مرشدآباد میں الجھن اور بے چینی پیدا کی ہے جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملی حل نکالا جائے۔