قومی
کھیت میں کئی ووٹر آئی ڈی کارڈ ملنے پر ہنگامہ
ریاست میں سیاسی طوفان مچ گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ووٹر آئی ڈی کارڈ جس کھیت میں پائے گئے وہ ایک سابق بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کے مکان سے متصل ہے۔
کولکتہ (پی ٹی آئی) مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں اتوار کے دن ایک کھیت میں بڑی تعداد میں ووٹر آئی ڈی کارڈ بکھرے پائے گئے جبکہ بدھان نگر، ٹی ایم سی دفتر سے 100 آدھار کارڈ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے۔
ریاست میں سیاسی طوفان مچ گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ووٹر آئی ڈی کارڈ جس کھیت میں پائے گئے وہ ایک سابق بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کے مکان سے متصل ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور اس نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔ پولیس نے خاتون بی ایل او سے پوچھ تاچھ کی۔ بی ایل او کا کہنا ہے کہ وہ پرانے ووٹر آئی ڈی کارڈ لے کر نئے کارڈ دیتی تھی لیکن اس نے پرانے کارڈ کبھی بھی بلاک دفتر میں جمع نہیں کرائے۔
دوسرے واقعہ میں ٹی ایم سی دفتر میں پولیس کو 100 آدھار کارڈ اور پین کارڈ ٹی ایم سی کے مقامی دفتر سے ملے۔