قومی
مرزا پور میں جم جہاد کیس ملزمین پر گینگسٹر ایکٹ
مرزا پور پولیس نے مبینہ جم جہاد کیس میں 10 افراد پر گینگسٹر ایکٹ لگادیا ہے۔ ملزمین بشمول گینگ لیڈر عمران خان اور مولانا خلیل الدین کو گرفتار کرکے مرزا پور ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا ہے۔
مرزا پور(یوپی) (پی ٹی آئی) مرزا پور پولیس نے مبینہ جم جہاد کیس میں 10 افراد پر گینگسٹر ایکٹ لگادیا ہے۔ ملزمین بشمول گینگ لیڈر عمران خان اور مولانا خلیل الدین کو گرفتار کرکے مرزا پور ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا ہے۔
پولیس نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ عدالت میں تقریباً 6 ہزار صفحات کی چارج شیٹ داخل ہوچکی ہے۔کوتوالی دیہات پولیس اسٹیشن میں 19 جنوری اور 20 جنوری کی درمیانی رات کئی دفعات کے تحت کیس درج ہوا تھا۔
اترپردیش انسداد غیرقانونی تبدیلی مذہب قانون کی دفعات بھی لگائی گئی تھیں۔ پولیس تحقیقات کے بموجب گینگ کے ارکان جم آنے والی عورتوں سے مبینہ دوستی کرتے تھے اور انہیں دھرم پریورتن کے لئے دباؤ ڈالتے تھے۔