قومی

اٹلی میں کینڈی تحفہ دینے پر راہول گاندھی کا مودی پر طنز

راہول نے یہ بات اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی طرف سے پوسٹ ایک ویڈیو کے بعد کہی جس میں مودی نے انہیں میلوڈی ٹافیوں کے ایک پاکٹ کا تحفہ دیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ معاشی طوفان آرہا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی اٹلی میں کینڈی دے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی طرف سے پوسٹ ایک ویڈیو کے بعد کہی جس میں مودی نے انہیں میلوڈی ٹافیوں کے ایک پاکٹ کا تحفہ دیا ہے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ یہ قیادت نہیں‘ شعبدہ بازی ہے۔