دہلی

سونیا گاندھی کی دہلی کی تمام سیٹوں پر انڈیا اتحاد کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل

گاندھی نے جمعرات کو یہاں کہا کہ آئینی اداروں پر حملہ کیا جا رہا ہے اور آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے، اس لیے انڈیا اتحاد کو ووٹ دے کر جتاکر جمہوری اداروں کو بچانا ہو گا۔

نئی دہلی: کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے اس الیکشن کو جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن قرار دیتے ہوئے قومی راجدھانی خطہ کے رائے دہندگان سے دہلی کی تمام سات سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو جتانے کی اپیل کی ہے۔ .

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی کوششیں تیز
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

گاندھی نے جمعرات کو یہاں کہا کہ آئینی اداروں پر حملہ کیا جا رہا ہے اور آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے، اس لیے انڈیا اتحاد کو ووٹ دے کر جتاکر جمہوری اداروں کو بچانا ہو گا۔

کانگریس کی سینئر لیڈر نے کہا کہ دہلی کے میرے پیارے لوگو، یہ بہت اہم الیکشن ہے۔ یہ الیکشن ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ یہ الیکشن بے روزگاری، مہنگائی او آئینی اداروں پر حملے کو بچانے جیسے مسائل پر لڑا جا رہا ہے۔ اس لئے دہلی کے عوام کو اس لڑائی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

کانگریس کی لیڈر نے کہا "آپ کا ہر ووٹ روزگار پیدا کرے گا، مہنگائی کو کم کرے گا، خواتین کو بااختیار بنائے گا اور ایک روشن مستقبل میں برابری اور مساوات پر مبنی ہندوستان بنائے گا۔ میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ تمام سات سیٹوں پر کانگریس اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو بھاری ووٹوں سے جتائیں ۔