حیدرآباد

راجیشور ریڈی، کڈیم سری ہری اور کوشک ریڈی کو نسل کی رکنیت سے مستعفی

راجیشور ریڈی، کڈیم سری ہری اور کوشک ریڈی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

حیدرآباد: بی آر ایس قائد پی راجیشور ریڈی، کڈیم سری ہری اور پاڈی کوشک ریڈی نے آج قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ تینوں قائدین نے آج صدرنشین کونسل جی سکھیندر ریڈی یس ملاقات کرتے ہوئے مکتوب استعفیٰ حوالہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

واضح رہے کہ راجیشور ریڈی، کڈیم سری ہری اور کوشک ریڈی نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

 بطور رکن اسمبلی منتخب ہونے کی وجہ سے ان تینوں نے کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ صدرنشین کونسل جی سکھیندر ریڈی نے پی راجیشور ریڈی، کڈیم سری ہری اور پاڈی کوشک ریڈی کے استعفوں کو قبول کرلیا ہے۔