جواہرلال نہرویونیورسٹی طلبہ کو سی جے پی احتجاج سے گریز کرنے کی ہدایت
دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے بعد جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے ایم یو) نے بھی طلبہ اور دیگر مفادوابستگان کو ہدایت جاری کی کہ وہ جنتر منتر جہاں کاکروچ جنتا پارٹی نیٹ پیپر لیگ اور دیگر مسائل پر احتجاج کررہی ہے جانے سے احتراز کریں۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے بعد جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے ایم یو) نے بھی طلبہ اور دیگر مفادوابستگان کو ہدایت جاری کی کہ وہ جنتر منتر جہاں کاکروچ جنتا پارٹی نیٹ پیپر لیگ اور دیگر مسائل پر احتجاج کررہی ہے جانے سے احتراز کریں۔
جمعہ کے دن جاری کردہ ہدایت میں یونیورسٹی نے اساتذہ برادری کے ارکان پر بھی زور دی کہ وہ ذمہ داری نبھائیں اور اپنی شخصی سلامتی کو ترجیح دیں۔
جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے مفاد وابستگان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے عوامی مظاہروں کے تعلق سے دی گئی ہدایتوں پر عمل کریں اور ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ نئی دہلی کے مقام جنتر منتر یا اس کے اطراف اجتماعات میں شرکت سے احتراز کریں۔
یونیورسٹی نے طلبہ کو بھی انتباہ جاری کی کہ سوشل میڈیا پر ان کا رویہ کیسا ہونا چاہئے اور مزید کہا کہ خلاف ورزی پر قانونی اور تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ بیان میں طلبہ اور عملہ پر مزید زور دیا گیاکہ وہ ذمہ دار شہریوں کے اصول پر قائم رہیں اور تدریسی ذمہ داریوں کے اقدار کا تحفظ کریں اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔
طلبہ اور اساتذہ سے ایسی ہی اپیل کرنے کے ایک دن بعد یہ ہدایت جاری کی گئی اور ان پر زور دیا گیا کہ اپنی سلامتی اور قانونی تحدیدکے سبب وہ جنتر منتر پر کئے جانے والے مظاہروں سے دور رہیں۔
جمعرات کے دن جاری کردہ بیان میں دہلی یونیورسٹی نے کہا کہ طلبہ کی سلامتی اور بہتری یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے اور غیرقانونی اجتماع یا مظاہروں میں شرکت کے خلاف انتباہ جاری کی۔