جرائم و حادثات

پریاگ راج میں تین منزلہ عمارت میں زبرست آگ، ریسٹورنٹ اور ماڈل شاپ جل کر خاک

اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج کے سول لائنز تھانہ علاقے میں واقع پترِکا چوراہے پر اتوار دیر رات ایک تین منزلہ کمرشل عمارت میں آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ اس حادثے میں دو ریسٹورنٹ اور ایک انگریزی ماڈل شاپ جل کر راکھ ہو گئے۔

پریاگ راج: اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج کے سول لائنز تھانہ علاقے میں واقع پترِکا چوراہے پر اتوار دیر رات ایک تین منزلہ کمرشل عمارت میں آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ اس حادثے میں دو ریسٹورنٹ اور ایک انگریزی ماڈل شاپ جل کر راکھ ہو گئے۔


آگ پترِکا چوراہے پر واقع ایک عمارت میں لگی، جہاں گراؤنڈ فلور پر ایک انگریزی ماڈل شاپ جبکہ بیسمنٹ اور پہلی منزل پر ریسٹورنٹ چل رہے تھے۔

آگ لگنے کے بعد کچھ ہی دیر میں بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل مکمل طور پر اس کی لپیٹ میں آ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے تقریباً 15 فٹ تک بلند ہو رہے تھے، جس سے آس پاس کے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔


واقعے کی اطلاع رات تقریباً 2:30 بجے فائر بریگیڈ کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے چار فائر ٹینڈر تعینات کیے گئے۔ کافی جدوجہد کے بعد پیر کی صبح تقریباً 6 بجے آگ پر قابو پا لیا گیا۔


ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ اور فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں نقصان کا اندازہ لگا رہی ہیں۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔