جنوبی بھارت

راہول گاندھی کے ساتھ 1300 کیلو میٹر موٹرسیکل چلانا متاثرکن تھا: مشہور بائیک رائیڈر

کانگریس قائد راہول گاندھی کے ساتھ 1300کیلو میٹر کا موٹرسیکل سفر کرنے والے گروپ میں شامل واحد جنوبی ہندوستانی مرشد بشیر ایک ماہ بعد بھی اپنا تجربہ بیان کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کوچی: کانگریس قائد راہول گاندھی کے ساتھ 1300کیلو میٹر کا موٹرسیکل سفر کرنے والے گروپ میں شامل واحد جنوبی ہندوستانی مرشد بشیر ایک ماہ بعد بھی اپنا تجربہ بیان کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی کی لیہہ آمد، کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

راہول گاندھی کی موٹرسیکل جرنی 19 اگست کو شروع ہوئی تھی اور 25 اگست کو اختتام کو پہنچی تھی۔ کانگریس قائد اور بائیکرس گروپ کے ارکان لیہہ‘ سری نگر‘ پینگانگ جھیل‘ وادی ئ نبرہ اور لمایورو سے گزرنے کے بعد کارگل پہنچے تھے۔

گروپ نے کے ٹی ایم موٹرسیکلیں چلائی تھیں جبکہ راہول گاندھی اپنی ذاتی موٹر سیکل پر سوار تھے۔ سوشل میڈیا پر مرشد بنڈی دوس کے نام سے جانے جانے والے مرشد بشیر کا انتخاب یوں ہی عمل میں نہیں آیا تھا بلکہ راہول گاندھی کی ٹیم نے ان کا ریکارڈ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ اچھی طرح سرچ کیا تھا۔

35 سالہ مرشد بشیر مشہور رائیڈر‘ ریس پروموٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو ذمہ دارانہ بائیکنگ کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ وہ انٹرپرینر بھی ہیں اور دُبئی اور تھروسورآتے جاتے رہتے ہیں۔ اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شروع سے ہی راہول گاندھی نے واضح کردیا تھا کہ بشیر تم میرے گروپ میں شامل ہو۔

راہول گاندھی فل باڈی گیر کے ساتھ پوری طرح تیار ہوکر آئے تھے۔ وہ پہلے دن سے ہی موٹرسیکل رائیڈ کے لئے پابندِ عہد تھے۔ گروپ کو یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ راہول گاندھی مختلف فرقوں اور شعبہ جات زندگی کے لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

رات میں الاؤ جلتا تھا اور اس کے اطراف بیٹھ کر ہم لوگ باتیں کیا کرتے تھے۔ راہول گاندھی ہر رکن سے اس کے موضوعات ِ دلچسپی اور تجربات پر تبادلہ خیال کرتے تھے۔ عام طورپر دن بھر گاڑی چلانے کے بعد آدمی تھک جاتا ہے۔ ہم آرام کیا کرتے تھے لیکن راہول گاندھی پھر سے تروتازہ ہوجاتے تھے اور لوگوں سے ملاقات کرتے تھے۔

جگہ جگہ گرمجوشی سے ان کا جس طرح خیرمقدم ہوتا تھا وہ واقعتاً متاثرکن تھا۔ مرشدبشیر نے یاددہانی کرائی کہ راہول گاندھی تیزی سے چیزوں کو سیکھ لیتے ہیں۔ ان کا ڈسپلن اور ان کا فٹنیس ان کے لئے اور ان کے ساتھ موٹرسیکل چلانے والوں کے لئے کام آسان کردیتا تھا۔ وہ مسلسل سوال کیا کرتے تھے اور سیکھتے جاتے تھے۔