قومی
نیٹ پیپر لیک کیس، منیشا مندھارے 14دن کی سی بی آئی تحویل میں
دہلی کی ایک عدالت نے اتوار کے دن نیٹ پیپر لیک ملزمہ منیشا گروناتھ مندھارے کو 14روزہ سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا۔ پونے کی منیشا این ٹی اے کی مقررہ سینئر باٹنی لکچرر ہے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) دہلی کی ایک عدالت نے اتوار کے دن نیٹ پیپر لیک ملزمہ منیشا گروناتھ مندھارے کو 14روزہ سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا۔ پونے کی منیشا این ٹی اے کی مقررہ سینئر باٹنی لکچرر ہے۔
شبہ ہے کہ بائیولوجی کے پیپر لیک میں اسی کا دماغ کارفرما تھا۔ کیمسٹری کے پروفیسر پی وی کلکرنی کو پیپر لیک کا سرغنہ سمجھا جارہا ہے۔
سی بی آئی نے کہا کہ منیشا نے پی وی کلکرنی اور منیشا واگمارے کے ساتھ مل کر سازش کی۔ اس نے پرچہ سوالات ایک اور ملزم شبھم کو دیا۔ ملک بھر میں بہ یک وقت تحقیقات جاری ہیں۔
ہمیں منیشا کو تحقیقات کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں لے جانا ہے۔ اسی دوران وکیل صفائی نے منیشا کی گرفتاری کے طریقہ کو غیرقانونی قرار دیا۔ اس نے کہا کہ منیشا کو سورج غروب ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا اور رات ایک بجے دہلی لایا گیا۔