قومی
پکوان گیس ٹینکر آبنائے ہرمز پار کرکے گجرات پہنچ گیا
مارشل آئی لینڈ کا یہ پرچم بردار جہاز ایم وی ایس وائی ایم آئی قطر سے روانہ ہوا تھا۔ اس نے 13مئی کو آبنائے ہرمز پار کی اور ہفتہ کی رات 11:30کے آس پاس کانڈلہ بندرگاہ میں لنگر انداز ہوا۔
کانڈلہ(گجرات) (پی ٹی آئی) 20ہزار میٹرک ٹن پکوان گیس لانے والا جہاز آبنائے ہرمز پار کرکے گجرات کی کانڈلہ بندرگاہ (دین دیال پورٹ اتھاریٹی) پہنچ گیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
مارشل آئی لینڈ کا یہ پرچم بردار جہاز ایم وی ایس وائی ایم آئی قطر سے روانہ ہوا تھا۔ اس نے 13مئی کو آبنائے ہرمز پار کی اور ہفتہ کی رات 11:30کے آس پاس کانڈلہ بندرگاہ میں لنگر انداز ہوا۔
13مئی کو ساحل عمان کے قریب ایک ہندوستانی پرچم بردار تجارتی جہاز حملہ کی زد میں آیا تھا۔ عمانی حکام نے صومالیہ سے آرہے اِس جہاز کے 14 ارکانِ عملہ کو بچالیا تھا لیکن یہ معلوم نہ ہوسکا کہ حملہ کس نے کیا تھا۔