تعلیم و روزگار

مانو، انجمن طلبائے قدیم کے زیر اہتمام تحریری مقابلے

انجمن طلبائے قدیم مولانا آماد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی سلور جوبلی جشن کے طور پر مختلف پروگراموں کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اگلے برس اپنے قیام کے 25 سال ہونے جارہے ہیں۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اپنے قیام کے بعد ابتدائی دور میں فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ لاکھوں تشنگان علم کی پیاس بجھانے کے بعد سال 2004 سے آن کیمپس کورسس شروع کردیئے۔

آج ہر سال اردو یونیورسٹی میں تقریباً ڈھائی سے تین ہزار طلباء مختلف کورسس میں حصول تعلیم کے لئے داخلہ لے رہے ہیں۔

مولانا نیشنل اردو یونیورسٹی کے فارغین نہ صرف ریاست بلکہ بیرون ریاست اور کئی ایک ملٹی نیشنل کمپنیوں میں روزگار حاصل کرتے ہوئے اپنی اور ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹارہے ہیں۔

انجمن طلبائے قدیم مولانا آماد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی سلور جوبلی جشن کے طور پر مختلف پروگراموں کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

اس ضمن میں سب سے پہلے ریاست آندھراپردیش اور تلنگانہ کے طلباء کے لئے اردو زبان میں تحریری مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں اسکول سے لے کر یونیورسٹی کی سطح پر طلباء حصہ لے سکتے ہیں۔ ہائی اسکول طلباء کے لئے تحریری مقابلہ بعنوان ”اردو یونیورسٹی اردو طلباء کے لئے ایک نعمت“ اور جونیئر کالج گروپ کے لئے ”مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت“ گریجویشن اور پی جی طلباء کے لئے ”اردو یونیورسٹی سے تعلیم اور امکانات“ کے عنوانات رکھے گئے ہیں۔

تحریری مقابلوں میں حصہ لینے والے سبھی اسکول کالج اور پی جی طلباء کو قبل ازوقت رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔ مضامین بونافائیڈ سرٹیفکیٹ کے ساتھ 30 دسمبر 2022 تک دفتر انجمن طلباء قدیم پرانی حویلی روبرو سٹی سیول کورٹ چھتہ بازار میں داخل کئے جائیں۔

مقابلوں میں حصہ لینے والے ہائی اسکول وجونیئر کالج اور گریجویشن و پی جی کی سطح کے طلباء میں انعام اول‘ دوم اور سوم کے ساتھ اسناد بھی دیئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے صدر انجمن طلبائے قدیم اعجاز علی قریشی کے فون نمبر 9391011076 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔