کھیل

ایشیا کپ کیلیے نیپال کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

نیپال کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی تیاری پاکستان میں کرنے کے لیے پی سی بی کو درخواست کی تھی جس کے بعد اب وہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک ہفتہ قبل پاکستان آ رہی ہے اور کل صبح روہت پوڈیل کی قیادت میں کراچی پہنچے گی۔

لاہور: ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے دو مراحل میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے نیپال کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہوگا دو مراحل میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملتان میں میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان ہوگا۔

نیپال کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی تیاری پاکستان میں کرنے کے لیے پی سی بی کو درخواست کی تھی جس کے بعد اب وہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک ہفتہ قبل پاکستان آ رہی ہے اور کل صبح روہت پوڈیل کی قیادت میں کراچی پہنچے گی۔

مہمان ٹیم 24 اور 25 اگست کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جب کہ 26 اگست کو کراچی جمخانہ میں پریکٹس میں حصہ لے گی۔