حیدرآباد

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش

شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں جمعرات کی صبح اچانک بارش ہوگئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں جمعرات کی صبح اچانک بارش ہوگئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

پرانا شہر کے تمام علاقوں کے ساتھ ساتھ نئے شہر کے علاقوں کرمن گھاٹ، چمپاپیٹ،اُپل،تارناکہ،جوبلی ہلز،بنجاراہلز،امیرپیٹ، فلم نگر،کرشنانگر،ایس آرنگر اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں بعض سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

اس بارش کے سبب اسکولس کو جانے والے بچوں اور دفاتر کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے نتیجہ میں تلنگانہ کے کئی مقامات پر آئندہ تین دنوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔