آندھراپردیش

اے پی: بائیکس پر کرتب بازی۔6نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج

آندھراپردیش کے ستیہ سائی ضلع کے ہندوپورم میں نوجوانوں نے بائیکس پر کرتب بازی کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ستیہ سائی ضلع کے ہندوپورم میں نوجوانوں نے بائیکس پر کرتب بازی کی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

انہوں نے سڑک پر ان اسٹنٹس کے ذریعہ راہگیروں اور سڑک سے گذرنے والی دیگر گاڑیوں کے سواروں کوخوفزدہ کردیا۔

ان کی کرتب بازی کے ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایسے 6نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے۔

پولیس ان کی بائیکس کے نمبرپلیٹس کی بنیاد پر ان کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔یہ نوجوان بائیکس چلانے کے دوران ہیلمٹ بھی نہیں لگائے ہوئے ہیں۔