ایشیاء

شیخ حسینہ حکومت کا خاتمہ، ڈاکٹر یونس نے بنگلہ دیش کو آزاد قرار دے دیا

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈاکٹر یونس نے کہا کہ ملک میں جاری تشدد کے بعد شیخ حسینہ واجد کے خاتمے سے بنگلہ دیش اب ایک آزاد ملک ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد ملک کو آزاد قرار دے دیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈاکٹر یونس نے کہا کہ ملک میں جاری تشدد کے بعد شیخ حسینہ واجد کے خاتمے سے بنگلہ دیش اب ایک آزاد ملک ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔بنگلہ دیش تعلقات مساوات پر مبنی ہونا چاہئے:محمد یونس
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج

انہوں نے کہا کہ جب تک حسینہ واجد ملک میں تھیں ہم ایک مقبوضہ ملک میں تھے کیونکہ وہ ایک مقبوضہ فورس، ڈکٹیٹر اور فوجی جنرل کی طرح رویہ رکھتی تھیں اور ہر ایک ایک چیز پر کنٹرول چاہتی تھیں لیکن آج بنگلادیش کا ہر شہری خود کو آزاد محسوس کررہا ہے۔

ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ ملک میں مظاہرین کی جانب سے تشدد اور احتجاج شیخ حسینہ کے خلاف غصے کا اظہار تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی ہےکہ شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے والے یہی نوجوان اب ملک کو درست سمت کی طرف لے کر جائیں گے اور اس کی سربراہی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ڈاکٹر یونس پر 190 مقدمات قائم کیے تھے اور وہ اس وقت ضمانت پر ہیں۔ واضح رہےکہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔